پنجابی نیشنلسٹ فورم کا مشن ' تنظیم ' قوائد و ضوابط
پنجابی نیشنلسٹ فورم کا مشن۔
پاکستان میں پنجابی پاکستان کے ھر علاقے میں رھتے ھیں۔ پاکستان کے ھر علاقے میں پنجابیوں کے سماجی و معاشی ' سیاسی و انتظامی مسائل الگ الگ ھیں۔ پاکستان میں پنجابی قوم پرستی کے بڑھنے کی وجہ سے اس وقت سارے پاکستان میں پنجابی قوم پرست کام کر رھے ھیں۔ لیکن اکیلے اکیلے پاکستان کی سطح پر یا اکٹھے ھوکر صرف اپنے علاقے میں ھی کام کرنے کی وجہ سے پنجابی قوم پرست سمجھتے ھیں کہ؛ وہ پاکستان کی سطح پر پنجابی قوم کے لیے کچھ نہیں کر سکتے۔ اس لیے "پنجابی نیشنلسٹ فورم" کے پاکستان میں 8 زون بنائے گئے ھیں۔ یہ زون ھیں؛ شمالی پنجاب زون ' وسطی پنجاب زون ' جنوبی پنجاب زون ' سندھ زون ' کراچی زون ' بلوچستان براھوئی ایریا زون ' بلوچستان پشتون ایریا زون ' صوبہ خیبر زون اور ایک وومن ونگ ھے۔
پنجابی نیشنلسٹ فورم کے زونل آرگنائزر بنا دیے گئے ھیں اور دو وومن ونگ بھی بنا دیے گئے ھیں۔ سارے زونل آرگنائزر اپنی اپنی زون کا کام بہترین طریقے سے کر رھے ھیں۔ ایک زونل آرگنائزر دوسری زون کا کام نہیں کرتا۔ تاکہ اپنی زون کے مسائل پر دھیان رکھ سکے۔ البتہ دوسری زون کے زونل آرگنائزر کی درخواست پر تعاون ضرور کرتا ھے۔ اپنی اپنی زون میں زونل آرگنائزروں نے اعلیٰ تعلیم یافتہ ' سیاسی شعور اور پنجابی قوم کے لیے کام کرنے کا جذبہ رکھنے والے 10 میمبروں کی ایگزیکٹو کمیٹی بنائی ھے۔
پنجابی نیشنلسٹ فورم میں علمی صلاحیت والے پنجابیوں کو زون کی سطح پر اور مالی وسائل والے پنجابیوں کو ڈسٹرکٹ کی سطح پر جبکہ عوامی تعلقات والے پنجابیوں کو تحصیل/ سٹی کی سطح پر اھمیت دی جاتی ھے۔
جن پنجابیوں کے پاس مالی وسائل اور عوامی تعلقات نہ بھی ھوں۔ تو بھی علمی صلاحیت کی وجہ سے ان پنجابیوں کو پنجابی نیشنلسٹ فورم کے زونل آرگنائزر اور زونل ایگزیکٹو کمیٹی کا میمبر بنایا گیا ھے۔ تاکہ پنجابی قوم پرستی کے پروگرام کو اپنی علمی صلاحیت سے فائدہ پہنچائیں۔
جن پنجابیوں کے پاس علمی صلاحیت اور عوامی تعلقات نہ بھی ھوں۔ تو بھی مالی وسائل کی وجہ سے ان پنجابیوں کو جنوری 2020 سے پنجابی نیشنلسٹ فورم کے ڈسٹرک آرگنائزر اور ڈسٹرکٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا میمبر بنایا جائے گا۔ تاکہ پنجابی قوم پرستی کے پروگرام کو اپنے مالی وسائل سے فائدہ پہنچائیں۔
جن پنجابیوں کے پاس علمی صلاحیت اور مالی وسائل نہ بھی ھوں۔ تو بھی عوامی تعلقات کی وجہ سے ان پنجابیوں کو جولائی 2020 سے پنجابی نیشنلسٹ فورم کا تحصیل/ سٹی آرگنائزر اور تحصیل/ سٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا میمبر بنایا جائے گا۔ تاکہ پنجابی قوم پرستی کے پروگرام کو اپنے عوامی تعلقات سے فائدہ پہنچائیں۔
جنوری 2020 سے زونل آرگنائزر اپنی زونل ایگزیکٹو کمیٹی کے میمبروں کی مشاورت سے اپنی اپنی زون میں ڈسٹرک آرگنائزر بنائیں گے۔ جبکہ جولائی 2020 سے ڈسٹرک آرگنائزر اپنی اپنی ڈسٹرک میں تحصیل/ سٹی آرگنائزر بنائیں گے۔ اس طرح دسمبر 2020 تک پنجابی نیشنلسٹ فورم کی سارے پاکستان میں تنظیم بن جائے گی۔
پنجابی نیشنلسٹ فورم کی تنظیم اور زون کا مشن۔
01۔ پنجابی نیشنلسٹ فورم شمالی پنجاب زون کے زونل آرگنازر جناب Rajpoot Zulfiqar صاحب ھیں۔
پنجابی نیشنلسٹ فورم شمالی پنجاب زون کا مشن ھے؛
(الف)۔ شمالی پنجاب میں پنجابیوں کو پختونوں کی بالادستی سے فیس بک پر علمی طریقے اور سیاسی حکمت عملی کے ساتھ مقابلہ کرکے نجات دلانا۔
(ب)۔ پنجابی قوم کی بڑی برادریوں ارائیں ‘ اعوان ‘ جٹ ‘ گجر ‘ راجپوت ‘ شیخ اور دوسری چھوٹی پنجابی برادریوں کو برادری تک محدود رہ کر آپس میں محاذ آرائی کرنے کے بجائے ' پنجابی قوم پرست بنا کر ' پنجابی برادریوں کا دھیان پنجاب کی زمین ' زبان ' تہذیب ' ثقافت پر دلوا کر پنجابی قوم کو سیاسی و سماجی طور پر مضبوط قوم اور پنجاب کو معاشی و اقتصادی طور پر مستحکم دیش بنانا۔
02۔ پنجابی نیشنلسٹ فورم وسطی پنجاب زون کے زونل آرگنازر جناب Nadeem Ahmed Punjabi صاحب ھیں۔
پنجابی نیشنلسٹ فورم وسطی پنجاب زون کا مشن ھے؛
(الف)۔ وسطی پنجاب میں پنجابی زبان کو اردو زبان کی بالادستی سے اور پنجابیوں کو اردو بولنے والوں کی بالادستی سے فیس بک پر علمی طریقے اور سیاسی حکمت عملی کے ساتھ مقابلہ کرکے نجات دلانا۔
(ب)۔ پنجابی قوم کی بڑی برادریوں ارائیں ‘ اعوان ‘ جٹ ‘ گجر ‘ راجپوت ‘ شیخ اور دوسری چھوٹی پنجابی برادریوں کو برادری تک محدود رہ کر آپس میں محاذ آرائی کرنے کے بجائے ' پنجابی قوم پرست بنا کر پنجابی برادریوں کا دھیان پنجاب کی زمین ' زبان ' تہذیب ' ثقافت پر دلوا کر ' پنجابی قوم کو سیاسی و سماجی طور پر مضبوط قوم اور پنجاب کو معاشی و اقتصادی طور پر مستحکم دیش بنانا۔
03۔ پنجابی نیشنلسٹ فورم جنوبی پنجاب زون کے زونل آرگنازر جناب DrJamil Arain صاحب ھیں۔
پنجابی نیشنلسٹ فورم جنوبی پنجاب زون کا مشن ھے؛
(الف)۔ جنوبی پنجاب میں پنجابیوں کو بلوچوں اور عربی نزادوں کے ظلم و زیادتی اور بالادستی سے جبکہ بلوچوں اور عربی نزادوں کی طرف سے کی جانے والی "سرائیکی شازش" سے ' فیس بک پر علمی طریقے اور سیاسی حکمت عملی کے ساتھ مقابلہ کرکے نجات دلانا۔
(ب)۔ پنجابی قوم کی مقامی پنجابی ' آبادگار پنجابی ' مھاجر پنجابی میں تقسیم اور آپس کی محاذ آرائی ختم کروا کر ' ان کو پنجابی قوم پرست بنا کر ان کا دھیان پنجاب کی زمین ' زبان ' تہذیب ' ثقافت پر دلوا کر ' پنجابی قوم کو سیاسی و سماجی طور پر مضبوط قوم اور پنجاب کو معاشی و اقتصادی طور پر مستحکم دیش بنانا۔
04۔ پنجابی نیشنلسٹ فورم سندھ زون کے زونل آرگنازر جناب Afzal Punjabi صاحب ھیں۔
پنجابی نیشنلسٹ فورم سندھ زون کا مشن ھے؛
(الف)۔ دیہی سندھ میں پنجابیوں کو بلوچوں اور عربی نزادوں کے ظلم و زیادتی اور بالادستی سے فیس بک پر علمی طریقے اور سیاسی حکمت عملی کے ساتھ مقابلہ کرکے نجات دلانا۔
(ب)۔ پنجابی قوم کے سندھ کی اصل وارث سماٹ قوم کے ساتھ اور دیہی سندھ میں آباد براھوئی ' راجستھانی اور گجراتی قوموں کے ساتھ سماجی و سیاسی تعلقات بہتر بنانا۔ تاکہ سماٹ قوم سندھ پر قابض بلوچوں اور عربی نزادوں کی سماجی ' سیاسی و معاشی بالادستی سے سندھ کے پنجابی ' براھوئی ' راجستھانی اور گجراتی کے تعاون کے ساتھ نجات حاصل کرسکے۔
05۔ پنجابی نیشنلسٹ فورم کراچی زون کے زونل آرگنازر جناب Saleem Ilyas صاحب ھیں۔
پنجابی نیشنلسٹ فورم کراچی زون کا مشن ھے؛
(الف)۔ کراچی میں پنجابیوں کو یوپی ' سی پی کے اردو بولنے والے ھندوستانی مھاجروں کے ظلم و زیادتی اور بالادستی سے فیس بک پر علمی طریقے اور سیاسی حکمت عملی کے ساتھ مقابلہ کرکے نجات دلانا۔
(ب)۔ پنجابی قوم کے کراچی میں سماٹ ' ھندکو ' براھوئی ' کشمیری ' گلگتی بلتستانی ' کوھستانی ' چترالی ' سواتی ' ڈیرہ والی ' راجستھانی ' گجراتی کے ساتھ سماجی و سیاسی تعلقات بہتر بنانا۔ تاکہ کراچی پر قابض یوپی ' سی پی کے اردو بولنے والے ھندوستانی مھاجروں کی سماجی ' سیاسی و معاشی بالادستی سے نجات حاصل کی جاسکے۔
06۔ پنجابی نیشنلسٹ فورم بلوچستان کے براھوئی علاقے کے زونل آرگنازر جناب Mansoor Ahmad صاحب ھیں۔
پنجابی نیشنلسٹ فورم بلوچستان کے براھوئی علاقے کے زون کا مشن ھے؛
(الف)۔ بلوچستان کے براھوئی علاقے میں پنجابیوں کے ساتھ ھونے والے بلوچوں کے ظلم و زیادتی کا فیس بک پر علمی طریقے اور سیاسی حکمت عملی کے ساتھ مقابلہ کرکے نجات دلانا۔
(ب)۔ پنجابی قوم کے بلوچستان کی اصل وارث براھوئی قوم کے ساتھ سماجی و سیاسی تعلقات بہتر بنانا۔ تاکہ براھوئی قوم بلوچستان کے بلوچ علاقے پر قابض بلوچوں کی سماجی ' سیاسی و معاشی بالادستی سے نجات حاصل کرسکے۔
07۔ پنجابی نیشنلسٹ فورم بلوچستان کے پشتون علاقے کے زونل آرگنازر جناب Sheraz Rajpoot صاحب ھیں۔
پنجابی نیشنلسٹ فورم بلوچستان کے پشتون علاقے کے زون کا مشن ھے؛
(الف)۔ بلوچستان کے پشتون علاقے میں پنجابیوں کے ساتھ ھونے والے پشتونوں کے ظلم و زیادتی کا فیس بک پر علمی طریقے اور سیاسی حکمت عملی کے ساتھ مقابلہ کرکے نجات دلانا۔
(ب)۔ پنجابی قوم کے بلوچستان کی اصل وارث براھوئی قوم کے ساتھ سماجی و سیاسی تعلقات بہتر بنانا۔ تاکہ براھوئی قوم بلوچستان کے پشتون علاقے پر قابض پشتونوں کی سماجی ' سیاسی و معاشی بالادستی سے نجات حاصل کرسکے۔
08۔ پنجابی نیشنلسٹ فورم صوبہ خیبر زون کے زونل آرگنائزر جناب Kashif Punjabi صاحب ھیں۔
پنجابی نیشنلسٹ فورم صوبہ خیبر زون کا مشن ھے؛
(الف)۔ صوبہ خیبر میں پنجابیوں کے ساتھ ھونے والے پختونوں کے ظلم و زیادتی کا فیس بک پر علمی طریقے اور سیاسی حکمت عملی کے ساتھ مقابلہ کرکے نجات دلانا۔
(ب)۔ پنجابی قوم کے صوبہ خیبر کی اصل وارث ھندکو قوم اور کوھستانی ' چترالی ' سواتی ' ڈیرہ والی کے ساتھ سماجی و سیاسی تعلقات بہتر بنانا۔ تاکہ ھندکو قوم صوبہ خیبر پر قابض پختونوں کی سماجی ' سیاسی و معاشی بالادستی سے صوبہ خیبر کے پنجابی ' کوھستانی ' چترالی ' سواتی ' ڈیرہ والی کے تعاون کے ساتھ نجات حاصل کرسکے۔
09۔ پنجابی نیشنلسٹ فورم وومن ونگ کی آرگنائزر محترمہ Ujala Chaudhary صاحبہ ھیں۔
پنجابی نیشنلسٹ فورم وومن ونگ کے بھی ویسے ھی زون بنائے جائیں گے جیسے پنجابی نیشنلسٹ فورم کے ھیں۔ ھر زون کی زونل آرگنائزر ھوگی۔ ھر زون کا وہ ھی مشن ھوگا جو پنجابی نیشنلسٹ فورم کی ھر زون کا مشن ھے۔ وومن ونگ کی زونل آرگنائزر اپنے زون میں 10 میمبروں کی زونل ایگزیکٹو کمیٹی بنائے گی۔
10۔ پنجابی نیشنلسٹ فورم شمالی پنجاب زون وومن ونگ کی زونل آرگنائزر محترمہ Shahnaz Punjabi صاحبہ ھیں۔
11۔ پنجابی نیشنلسٹ فورم وسطی پنجاب زون وومن ونگ کی زونل آرگنائزر محترمہ Shahzia Punjabi صاحبہ ھیں۔
12۔ پنجابی نیشنلسٹ فورم وومن ونگ جنوبی پنجاب ' سندھ ' کراچی ' بلوچستان کے بلوچ علاقے ' بلوچستان کے پشتون علاقے ' صوبہ خیبر زون کی زونل آرگنائزریں پنجابی نیشنلسٹ فورم وومن ونگ کی آرگنائزر محترمہ Ujala Chaudhary صاحبہ نے جون 2020 تک نامزد کرنی ھیں۔
پنجابی قوم پرستی کا کام کرنے والے اکیلے اکیلے پاکستان کی سطح پر یا اکٹھے ھوکر صرف اپنے علاقے میں ھی کام کرکے پنجابیوں کے پاکستان میں سماجی و معاشی ' سیاسی و انتظامی مسائل کو بھی حل نہیں کر پا رھے اور اپنا وقت بھی خراب کر رھے ھیں۔ اس لیے ھر زون میں رھنے والے پنجابی اپنے زون کے "پنجابی نیشنلسٹ فورم" کے زونل آرگنائزر کے ساتھ رابطہ کرکے اپنے زون کے پنجابیوں کے سماجی و معاشی ' سیاسی و انتظامی مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کریں اور پنجابی عورتیں وومن ونگ کی زونل آرگنائزر کے ساتھ رابطہ کرکے کام کریں۔
" پنجابی نیشنلسٹ فورم" کے " قوائد و ضوابط "۔
01۔ ھر پنجابی فیس بک پر صرف ایک زون میں ھی کام کرے گا۔ تاکہ جس زون کا کام کرے گا۔ اس زون پر ریسرچ کرے گا کہ؛ اس کے زون کے پنجابیوں پر جو ظلم و زیادتی ھو رھی ھے؛
(الف) ۔ وہ ظلم و زیادتی کر کون رھا ھے؟
(ب) ۔ اس ظلم و زیادتی کی وجہ کیا ھے؟
(پ) ۔ اس ظلم و زیادتی کا حل کیا ھے؟
02۔ ھر پنجابی فیس بک پر اپنے زون کے مشن کے ساتھ دلچسپی رکھنے والے پنجابیوں کے ساتھ رابطہ کرکے تعلقات بڑھائے گا۔
03۔ ھر زون والا پنجابی فیس بک پر اپنے اپنے زون کے مشن کا کام کرے گا۔ البتہ دوسرے زون والے کے مضامین پر کمنٹ کر سکے گا۔ لیکن زون کے زونل آرگنائزر کی زون کے مشن کے بارے میں پالیسی پر عمل کرنا پڑے گا۔ کیونکہ ایک زون والا پنجابی دوسرے زون والے پنجابی کی زون کے مشن کے بارے میں پالیسی کے ساتھ اختلاف نہیں کرے گا۔
04۔ ایک زون والا پنجابی دوسرے زون والے پنجابی سے اپنے زون کے مشن کے لیے فیس بک پر مدد لے دے سکے گا۔
05۔ ھر زون کا پنجابی نیشنلسٹ فورم کا زونل آرگنازر اپنی اپنی زون میں پنجابی قوم کے درمیانے طبقے کے اعلیٰ تعلیم یافتہ ' سیاسی شعور اور پنجابی قوم کے لیے کام کرنے کا جذبہ رکھنے والے 10 - 10 میمبروں کی ایگزیکٹو کمیٹی بنائے گا۔
06۔ پنجابی نیشنلسٹ فورم کی ھر زون کا زونل آرگنازر اپنی ایگزیکٹو کمیٹی کے میمبروں کے ساتھ مشورہ کرکے اپنے اپنے زون کے مشن کی پالیسی اور سیاسی چالیں طے کرے گا۔
07۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے ھر میمبر کے لیے ضروری ھوگا کہ؛ وہ یا تو خود اپنے زون کے مشن کے بارے میں مضمون لکھے یا لکھے ھوئے مضمون میں سے مشن کے بارے میں پوائنٹ نکال کر نوٹس بنائے اور ان مضامین یا نوٹس کو فیس بک پر آگے پنجابیوں تک پہنچائے۔
08۔ ھر زون کا زونل آرگنائزر دوسرے زون کے زونل آرگنائزر کے ساتھ رابطہ رکھے گا۔ تاکہ آپس میں مشن کے بارے میں تعاون کیا جاسکے۔ جبکہ ھر زون کی ایگزیکٹو کمیٹی کے میمبر آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ رکھیں گے۔ تاکہ آپس میں مشن کے بارے میں تعاون کیا جاسکے۔
09۔ پاکستان سے باھر امریکہ ' افریقہ ' ایشیا ' یورپ ' آسٹریلیا میں رھنے والے پنجابیوں کے لیے 2020 میں زون بننا شروع ھوں گے۔ جو پنجابی قوم کے درمیانے طبقے کے اعلیٰ تعلیم یافتہ ' سیاسی شعور اور پنجابی قوم کے لیے کام کرنے کا جذبہ رکھنے والے 10 - 10 میمبروں کی ایگزیکٹو کمیٹی بنائیں گے۔
10۔ پنجابی نیشنلسٹ فورم کے زونل آرگنازر اور ایگزیکٹو کمیٹی کے میمبر نے اپنے اپنے زون میں اس طرح پنجابیوں کا کیس لڑنا ھے جیسے وکیل اپنے موکل کا کیس لڑتا ھے۔
Comments
Post a Comment