
پنجابی نیشنلسٹ فورم کا مشن ' تنظیم ' قوائد و ضوابط پنجابی نیشنلسٹ فورم کا مشن۔ پاکستان میں پنجابی پاکستان کے ھر علاقے میں رھتے ھیں۔ پاکستان کے ھر علاقے میں پنجابیوں کے سماجی و معاشی ' سیاسی و انتظامی مسائل الگ الگ ھیں۔ پاکستان میں پنجابی قوم پرستی کے بڑھنے کی وجہ سے اس وقت سارے پاکستان میں پنجابی قوم پرست کام کر رھے ھیں۔ لیکن اکیلے اکیلے پاکستان کی سطح پر یا اکٹھے ھوکر صرف اپنے علاقے میں ھی کام کرنے کی وجہ سے پنجابی قوم پرست سمجھتے ھیں کہ؛ وہ پاکستان کی سطح پر پنجابی قوم کے لیے کچھ نہیں کر سکتے۔ اس لیے "پنجابی نیشنلسٹ فورم" کے پاکستان میں 8 زون بنائے گئے ھیں۔ یہ زون ھیں؛ شمالی پنجاب زون ' وسطی پنجاب زون ' جنوبی پنجاب زون ' سندھ زون ' کراچی زون ' بلوچستان براھوئی ایریا زون ' بلوچستان پشتون ایریا زون ' صوبہ خیبر زون اور ایک وومن ونگ ھے۔ پنجابی نیشنلسٹ فورم کے زونل آرگنائزر بنا دیے گئے ھیں اور دو وومن ونگ بھی بنا دیے گئے ھیں۔ سارے زونل آرگنائزر اپنی اپنی زون کا کام بہترین طریقے سے کر رھے ھیں۔ ایک زونل آرگنائزر دوسری زون کا کام ن...